شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت


امریکی صدر ترمپ / فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑے زلزلے کے بعد پیسیفک اوشن میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے پر ہنگامی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہوائی میں سونامی وارننگ نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الاسکا اور امریکی پیسیفک کوسٹ کے لیے سونامی واچ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے شہریوں کو تاکید کی کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے tsunami.gov وزٹ کریں اور تمام متاثرہ علاقوں کے لوگ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی: مضبوط رہیں، محفوظ رہیں!”

امریکی محکمہ قدرتی آفات کے مطابق زلزلے کے بعد مزید جھٹکوں اور سونامی لہروں کا خطرہ موجود ہے، اس لیے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا