عمران اشرف کی بھارتی فلم ‘اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا’ کب ریلیز ہوگی؟

معروف اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف اپنی پہلی بین الاقوامی فلم “اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا” کے ذریعے عالمی سینما میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، یہ کینیڈین-بھارتی پنجابی فلم 22 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی ہدایتکاری روپن بال نے کی ہے جبکہ اس میں بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار جسی گل بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں رنجیت باوا، مینڈے ٹکھڑ، سپنا پبی، نمال رشی، ناصر چنیوٹی اور نوپریت بانگا سمیت کینیڈین نژاد بھارتی اور پاکستانی پنجابی اداکار شامل ہیں۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، اگرچہ ٹریلر سے کہانی کا مکمل احاطہ ممکن نہیں، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم نوجوان طلبہ کی زندگی، رومانس اور کامیڈی پر مبنی ہے۔

فلم کی زیادہ تر ٹیم کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد افراد پر مشتمل ہے، جس کے باعث پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر تاحال بھارتی حلقوں کی جانب سے کوئی بڑا اعتراض سامنے نہیں آیا، تاہم امکان ہے کہ فلم بھارت کے بجائے دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ