اسرائیل نے غزہ کےلئے امداد لے کرپہنچنے والے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا


اسرائیلی فورسز غزہ کے لئے امداد لے کر پہنچنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے رہی ہیں / فوٹو

اسرائیل نے غزہ کےلئے امداد لے کرپہنچنے والے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا۔  بھوک سے بلکتے اور امداد کے منتظر فسلطینیوں دنیا کی خاموشی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزنے  27 جولائی کوغزہ کے ساحل کے قریب پہنچنے والے امدادی جہازکو روک لیا۔

جہاز کو روکنے کے بعد 27 جولائی کو اسے اشدود بندرگاہ کی طرف بھیج دیاگیا۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر KAN کے مطابق،جہاز میں موجودامدادی کارکنوں سے  پوچھ گچھ کی گئی۔  توقع ہے کہ انہیں مزید کارروائی کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کر دیاجائے گا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس جہازغزہ کے مظلوموں کےلئے امدادی سامان سے لدا ہواتھا۔ جو اب اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہے۔

ٹی آرٹی ورلڈ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے جمہوریہ کوریا کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔