
ہلک ہوگن کی یاد میں تقریب/فوٹو
ہلک ہوگن کی یادمیں تقریب،بچپن سے بڑھاپے تک کے سفرکی ویڈیوجاری۔ تمام ریسلنگ فیڈریشنزکی جانب سے رنگ کے کنگ کو زبردست لفظوں میں یادکیاگیا،انہیں سلامی دی گئی۔
اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں نامی گرامی ریسلرز اور ریسلنگ فیڈریشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یہ تقریب ہلک ہوگن کی ریسلنگ کے لئے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں منعقدکی گئی تھی۔ پورا ہال ہلک ہوگن کے مداحوں سے بھراہواتھا۔
اس موقع پرہلک ہوگن کو سلامی دی گئی،ہوگن ہوگن ہوگن کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ تقریب میں ساتھی ریسلراور ان کے مداح آبدیدہ ہوگئے،گھنٹیان بھی بجائی گئیں۔ اس تقریب کو 10 بیل سلیوٹ کا نام دیاگیا۔
ہلک ہوگن کی زندگی اور ان کی یادوں کا سفر1953 سے 2025 تک محیط ہے۔ جس میں اس بے تحاشہ کامیابیاں بھی شامل ہیں۔