پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نواز دیا


صدر مملکت آصف زرداری امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نوازرہے ہیں /فوٹو

پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل مائیکل کوریلا کے لئے نشان امتیازعطاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک امریکاعسکری تعاون کے لئے بے مثال کوششوں اور مرکزی کردار پر جنرل کوریلا کو نشان امتیاز دیا گیا۔

کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے جنرل کوریلا کو نشان امتیاز عطا کیا۔

 جنرل مائیکل کوریلا کو علاقائی سلامتی اوردونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی تعلقات کے فروغ کے اعتراف میں صدر نے نشان امتیاز عطا کیا۔

Related posts

مریم نواز سے متعلق پوسٹ پر تنازع، نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ میں بڑی تبدیلی؛ پلیئنگ الیون کا نیا اصول متعارف

حزب اللہ جیت گئی، غصے میں بھرے اسرائیلی میئرنے حقیقت بیان کردی