ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انہوں نے بھارت کے آپریشن سندور کو خاک میں ملانے اور معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی زبردست فتح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی طور پر معرکہء حق کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی سراہا، اس موقع پر طلباء و طالبات نے معاشرتی و قومی امور بالخصوص سیکورٹی کے تناظر میں کھل کر سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
نشست کے اختتام پر جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے خصوصی طور پر ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی اتحاد کی بہترین ترجمانی کی۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی نشست کے اہتمام کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔