وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریٹنگ میں بہتری پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر اعتماد کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیراعظم نے اس مشکل مرحلے میں سے پاکستان کو نکالنے پر اقتصادی ٹیم اور تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اصلاحات، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔