راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے  نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسی بھاری مقدار میں اسلحے اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جبکہ دہشت گرد راولپنڈی میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کی عوام فتنہ الخوارج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے  اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا۔

دہشت گرد سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، حفاظتی فیوز وائر 7 فٹ، ڈیٹونیٹر، 3 ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ، اسلحہ و گولیاں برامد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات  کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل  بھی کی تھی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔