میئرلندن کا برطانوی حکومت سے فلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنےکامطالبہ

میئرلندن صادق خان نے برطانوی حکومت سےفلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنےکامطالبہ کردیا۔

صادق خان نے کہا کہ برطانوی حکومت فلسطین کی آزاد ریاست کوتسلیم کرے اور اسرائیل کی طرف سےبےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جارہاہے، عالمی برادری اسرائیل پردباؤ بڑھائے، فلسطینیوں کو زندگی بچانےوالی امداد پہنچائی جائے، دوریاستی حل تب ہی ممکن ہےجب فلسطین باقی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا، صدر میکرون کا اعلان

میئرلندن نے  مزید کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کاکوئی جوازنہیں، برطانوی حکومت کواس قتل عام پرخاموش نہیں رہناچاہیے، دنیااسرائیل کےقتل عام کو رکوانےکےلیے متحدہو۔

Related posts

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے جمہوریہ کوریا کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔