تیسرا ٹی 20، پاکستان کی شاندار واپسی، 74 رنز سے کامیابی نے وائٹ واش کی ہزیمت سے بچا لیا

 پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 74 رنز کی واضح فتح حاصل کرتے ہوئے وائٹ واش کا خطرہ ٹال دیا۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 16.3 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد سیف الدین 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ مہدی حسن میراز اور محمد نعیم 10، 10 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں اسکورر رہے، جبکہ چھ بنگلہ دیشی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔

سلمان مرزا نے 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے، جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ احمد دانیال، حسین طلعت اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 179 رنز اسکور کیے۔

بلے بازی میں صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ حسن نواز 33 اور محمد نواز 27 رنز کے ساتھ اہم شراکت دار بنے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 وکٹیں، نسُم احمد نے 2 وکٹیں جبکہ سیف الدین اور شریف الاسلام نے ایک ایک شکار کیا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔