نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں معروف سرمایہ کاروں، بینکنگ اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان میں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں آنے والی بہتری، افراط زر کی شرح میں کمی اور عالمی ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امدادی قافلوں پرحملے سوچا سمجھامنصوبہ تھا،اسحاق ڈار،سلامتی کونسل میں صدارتی خطاب ہ
اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 14 برس کے دوران پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایس آئی ایف سی جیسے جیسے اسٹریٹیجک اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے مالیات، بینکنگ اور آئی ٹی سیکٹر کی معاشی ترقی میں اہمیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے ماہرین کو حکومت کی طرف سے ڈیجیٹلائزیشن، عالمی معیار پر عمل درآمد اور دیگر اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ماہرین کا تعلق مارگن سٹینلے، بینک آف امریکہ، بی این پی پیری باس، جے پی مارگن اور گولڈ مین ساش سے تھا۔