پاک تھائی وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہاراطمینان

اسلام آباد: پاکستان اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کس اظہار کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایونٹس کی سائیڈ لائنز پر کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مارس سانگیام پونگسا کی ملاقات ہوئی جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاک تھائی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت، ثقافتی وپارلیمانی تبادلوں، عوامی رابطوں سیاحت اور تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور تھائی لینڈ نے خوراک، سلامتی، دفاع، ماہی گیری اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا۔

آخر میں تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا