
اے آئی 315 اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ موجود / فوٹو
ایئرانڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ منگل کوہانگ کانگ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پروازمیں لینڈنگ کے فوری بعد آگ لگ گئی۔
پرواز اے آئی 315 اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈکررہی تھی کہ آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔
آگ آکسیلیری پاور یونٹ (APU) میں لگی تھی جس کے بعد طیارے کا اے پی یو خودکار نظام کے تحت بند ہو گیا۔
حادثے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیاگیا،جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
مزید پڑھیں : بنگلہ دیشی ایئرفورس کاطیارہ تباہ،19 افرادجاں بحق
آگ لگنے کے سبب طیارے کو نقصان پہنچا۔ طیارے کومزید تحقیقات کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اس سے قبل ایئر انڈیا پیر کو بھی دو مختلف پروازوں کے حادثات کی وجہ سے خبروں میں رہی۔
ایک کولکتہ جانے والی پرواز کو دہلی ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث روک دیا گیا۔
اسی روز،کوچی سے ممبئی جانے والی پرواز خراب موسم کے باعث لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گئی تھی۔