کراچی: حال ہی میں انتقال کرنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
حمیرا اصغر کے موبائل فون کا “لاسٹ سین” 5 فروری 2025 تک دکھائی دے رہا تھا جبکہ واٹس ایپ پر ان کا “لاسٹ سین” 7 اکتوبر 2024 کو آخری بار نظر آیا تھا، تاہم یہ بات ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتائی ہے۔
دانش مقصود کے مطابق 5 فروری تک حمیرا کے واٹس ایپ پروفائل تصویر (ڈی پی) بھی فعال تھی، تاہم اسی تاریخ کے بعد ان کا “لاسٹ سین” غائب ہوگیا اور موبائل فون سے ان کی ڈی پی بھی ہٹ گئی۔
دانش کا کہنا ہے کہ ڈی پی ہٹنا اور “لاسٹ سین” کا غائب ہونا موبائل فون کے بغیر ممکن نہیں اور اس تبدیلی کے فوراً بعد انہوں نے حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ بھی کی تھی۔
اس پوسٹ کے بعد سے حمیرا کا “لاسٹ سین” اور ڈی پی دونوں واٹس ایپ سے غائب ہوگئے، جس پر پولیس کو تمام تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے کیس سے متعلق معلومات حاصل کر لی ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حمیرا اصغر کے معاملے میں حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔