سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ جاری، 22 امیدوار آمنے سامنے

پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جرگہ ہال میں شروع ہو گیا ہے، جہاں مختلف جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

سینیٹ انتخابات میں 7 جنرل، 2 خواتین، اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر مجموعی طور پر 22 امیدوار میدان میں ہیں۔

جنرل نشستوں کے لیے 14 امیدوار میدان میں موجود ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید، مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نورالحق قادری شامل ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے عطاالحق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے امیر مقام کے بیٹے نیاز محمد کو جنرل نشست کا ٹکٹ دیا ہے۔

خواتین کی دو نشستوں کے لیے تین امیدواران مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد، پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور مہوش علی خان آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چار ناراض اراکین کو منانے میں پارٹی کامیاب ہو گئی ہے، جس سے انتخابی حکمتِ عملی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے اور نتائج کا اعلان پولنگ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔