پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو صبح 9 بجے سے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اس نشست کے لیے چار امیدوار مدمقابل ہیں، مسلم لیگ (ن) کے حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کے مہر عبدالستار جبکہ خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کامیابی کے لیے امیدوار کو 185 ووٹ درکار ہوں گے۔

انتخابی عمل کے دوران مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی رانا شہباز کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی کل 371 نشستوں میں سے اس وقت دو نشستیں خالی ہیں، جس کے باعث ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے والوں کی مجموعی تعداد 369 ہے۔

اسمبلی میں جماعتوں کی پوزیشن کچھ یوں ہے:

مسلم لیگ (ن): 229 ووٹ

پیپلز پارٹی: 16 ووٹ

مسلم لیگ (ق): 11 ووٹ

مسلم لیگ (ضیاء): 1 ووٹ

استحکام پاکستان پارٹی: 7 ووٹ

پی ٹی آئی: 27 ووٹ

سنی اتحاد کونسل: 76 ووٹ

تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پاس 1،1 ووٹ

حکومتی اتحاد کو مجموعی طور پر 261 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس 108 ووٹ ہیں۔

پولنگ پرامن ماحول میں جاری ہے اور نتائج پولنگ مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔