بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔