
نجیبہ فیض کے چہرے میں واضح تبدیلیوں پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور میزبان نجیبہ فیض نے کیا بوٹوکس کروا لیا ہے؟ ان کے چہرے سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔
اداکارہ نجیبہ فیض نے پشتو نشریات سے لے کر اردو ڈراموں تک میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے، ان دنوں وہ نہ صرف اپنے کام بلکہ سوشل میڈیا پر اپنے بدلے ہوئے انداز کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
حالیہ دنوں میں نجیبہ فیض کی کچھ تصاویر اور ٹی وی اسکرین پر ان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق نجیبہ کے چہرے کے خد و خال میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جنہیں وہ ممکنہ طور پر بوٹوکس اور فلرز کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے چہرے کا قدرتی تاثر تبدیل ہو چکا ہے۔
اگرچہ شوبز انڈسٹری میں ایسے تبدیلیاں عام سمجھی جاتی ہیں، تاہم نجیبہ فیض کے قدرتی حسن کے مداح اس تبدیلی کو حیرت اور بعض صورتوں میں افسوس کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
تاہم ابھی تک نجیبہ فیض کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔