جنوبی کوریا، فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق
حادثے کے بعد فوج نے تمام اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹرز کی پروازیں معطل کر دی ہیں
جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔
فوجی حکام کے مطابق حادثہ شمالی ضلع گاپ یانگ میں پیش آیا، جہاں اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
حادثے کے بعد فوج نے تمام اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹرز کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق جب تک حادثے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور حفاظتی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ نہیں لیا جاتا، ہیلی کاپٹر آپریشنز معطل رہیں گے۔
