برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری پر مذاکرات ختم کردیے

عالمی دفاعی مارکیٹ میں بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے جب برازیل نے بھارتی ساختہ آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات اچانک ختم کردیے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کے لیے نہ صرف اقتصادی بلکہ ساکھ کے اعتبار سے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔

برازیلی فوج درمیانے سے طویل فاصلے تک فضائی دفاع کے جدید نظام کی تلاش میں تھی تاہم بھارتی کمپنیوں کی جانب سے آکاش میزائل کا صرف پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے مئی میں ہونے والی محدود جنگ نے بھارت کا رہا سہا غرور خاک میں ملا دیا

ڈیفنس ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق برازیل نے اس ورژن کو ’’فرسودہ‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور مذاکرات ختم کردیے۔

 5 ارب بھارتی روپے کا متوقع نقصان

اس دفاعی معاہدے کی مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے بتائی جا رہی تھی جو بھارت کے لیے ایک بڑی تجارتی کامیابی ہوسکتی تھی۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔

برازیل نے اٹلی کا رخ کرلیا

مذاکرات کے خاتمے کے بعد برازیل نے اٹلی کے ساتھ دفاعی بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب برازیل اٹلی سے ای ایم اے ڈی ایس نامی جدید ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے جو یورپی ساختہ جدید ترین فضائی دفاعی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کو ’’آپریشن سندور‘‘ میں بھی عسکری سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اور اب آکاش میزائل کا معاہدہ ختم ہونے سے عالمی سطح پر بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا