ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی مل گیا؟ اعجاز اسلم کی پوسٹ وائرل

ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی مل گیا؟ اعجاز اسلم کی پوسٹ وائرل

ہانیہ عامر سے حیران کن مشابہت رکھنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر چھا گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے حیران کن مشابہت رکھنے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جس پر اداکار اعجاز اسلم نے بھی دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر اور ایک نوجوان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔”

اداکار کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نوجوان اور ہانیہ عامر کے درمیان غیرمعمولی مشابہت پر تبصرے کرنے لگے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کے گھنگریالے بال، چہرے کے نقوش، مسکراہٹ اور ڈمپلز ہانیہ عامر سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں جس کے باعث کئی صارفین پہلی نظر میں دھوکا کھا گئے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہانیہ عامر کا کوئی “ہم شکل” یا “جڑواں بھائی” سامنے آگیا ہو جبکہ دیگر نے اس غیر متوقع موازنے کو دلچسپ قرار دیا۔

اعجاز اسلم کی اس پوسٹ کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نوجوان اور ہانیہ عامر کی تصاویر کا موازنہ کیا جا رہا ہے جہاں مداح اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

Related posts

بلال قریشی نے شوبز انڈسٹری کے رویوں پر سوال اٹھا دیا

سرحد پار پاکستانی ڈراموں کا جادو برقرار؛ بھارتی ناظرین تعریف پر مجبور

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی