نمرہ خان اپنے مداحوں کی کونسی”غلط عادت“ ختم کرنا چاہتی ہیں؟
نمرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کے دوران فینز کے رویوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے ایک نجی شو میں گفتگو کے دوران سوشل میڈیا صارفین کے رویوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کے دوران فینز کے رویوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنے فین بیس میں موجود کون سی ”غلط عادت“ کو ختم ہوتا دیکھنا چاہتی ہیں؟ جس پر نمرہ خان نے کہا کہ بعض فینز سوشل میڈیا پر کمنٹس کرتے وقت دوسروں کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ محض چند سیکنڈز میں کسی کی تصویر یا ویڈیو پر نامناسب بات لکھ دینا آسان ہوتا ہے، مگر اس کا دل پر کیا اثر پڑتا ہے، یہ سوچنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: کیا نمرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ کچھ بھی لکھنے یا بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں یا کم از کم استغفار کر لیا کریں، تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
انہوں نے اپنے فینز سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مثبت رویہ اختیار کریں اور دوسروں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھیں۔
