قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا

مؤثر مالیاتی پالیسیوں کے باعث پاکستان مالی نظم و ضبط اور اقتصادی استحکام کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722ارب روپے سے زائد قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے اب تک 4,722 ارب روپے تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر دیا۔ مالی سال 26 میں اب تک 2,900 ارب روپے کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ رہی، قبل از وقت واپس کیے گئے قرض میں 51 فیصد اسٹیٹ بینک اور 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا، بہتر انتظامی حکمت عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ہے، بہتر قرض نظم و نسق سے پاکستان مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Related posts

ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا طریقہ کار جاری کر دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026، پہلا سیمی فائنل، فرانس بمقابلہ اسپین، فائنل سے پہلے فائنل

کانگو میں ایبولا وائرس کا قہر جاری، ہلاکتیں 648 ہو گئیں