حمزہ حبیب کا اہلیہ مومنہ اقبال کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

حمزہ حبیب کا اہلیہ مومنہ اقبال کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

انسٹاگرام پر حمزہ حبیب اور مومنہ اقبال کے محبت بھرے پیغامات وائرل ہوگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی محبت بھری پوسٹس سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

حمزہ حبیب نے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے پر اپنی اہلیہ مومنہ اقبال کے لیے محبت سے بھرپور پیغام شیئر کیا ہے۔

حمزہ حبیب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مومنہ اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بیوی! میرا خاص دن مزید یادگار بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ آپ ہر روز اپنے پیار سے مجھے پہلے سے زیادہ محبت کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔‘

حمزہ حبیب کی اس پوسٹ پر مومنہ اقبال نے بھی محبت بھرے انداز میں ردِعمل دیا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “آئی لو یو” (میں آپ سے محبت کرتی ہوں)۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب مئی 2026 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً فیس بک اور انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Related posts

میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟

کیپٹل مارکیٹ اور انشورنس خدمات تک رسائی مزید آسان، ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل کے وائی سی متعارف کرا دیا

مویشیوں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، پاکستان کے ڈیری اور گوشت کے شعبے میں وسعت