امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع

ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور ممکنہ طور پر سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دو روز سے حملوں کا سلسلہ بھی رکا ہوا ہے جبکہ مختلف ممالک ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے حکام نے کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ثالثی کے عمل سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تناؤ میں مزید کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے کی جا سکے۔

Related posts

کیپٹل مارکیٹ اور انشورنس خدمات تک رسائی مزید آسان، ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل کے وائی سی متعارف کرا دیا

مویشیوں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، پاکستان کے ڈیری اور گوشت کے شعبے میں وسعت

امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ایران کا ٹرمپ کا دعویٰ مسترد