امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی
تہران کو واضح الفاظ میں آگاہ کردیا گیا ہے کہ جنگ بندی کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران نے امریکا سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے جس پر واشنگٹن نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے برقرار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم تہران کو واضح الفاظ میں آگاہ کردیا گیا ہے کہ جنگ بندی کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ بندی بھی برقرار رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے تاہم مسائل کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
