سونے کی اونچی اڑان، ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی اونچی اڑان، ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 122 ڈالر اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس ہے

کراچی: ملک میں گزشتہ ہفتے مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 12200 روپے اضافے سے 440936 روپے ہوگئی ہے اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 10459 روپے اضافے سے 378031 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 122 ڈالر اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 319 روپے اضافے سے 6764 روپے ہوگئی۔

Related posts

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی وی لاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ