وینزویلا میں ہونے والے نقصان پر بہت افسوس ہے، امریکی وزیر خارجہ

وینزویلا میں ہونے والے نقصان پر بہت افسوس ہے، امریکی وزیر خارجہ

امدادی ٹیمیں بھی وینزویلا روانہ کر دی گئی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

منامہ میں امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے وینزویلا میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ان کے مطابق امدادی ٹیمیں بھی وینزویلا روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مدد دی جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو بھی مثبت قرار دیا اور کہا کہ ان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر کوئی ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا مؤقف دوٹوک ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کے قائم مقام صدر کے مطابق زلزلے میں اب تک 164 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related posts

دبئی میڈیا نے ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ ایوارڈز 2026 میں دو ایوارڈز جیتے۔

‘براہ کرم یار، یہ آپ کا وقت نہیں ہے’: کیسے ایک اجنبی کے فوری اقدام نے ایک پانچ سالہ لڑکے کو دبئی میں کمیونٹی پول میں ڈوبنے سے بچایا

متحدہ عرب امارات نے چھ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول میں توسیع کردی