وینزویلا میں زلزلوں سے خطرناک تباہی، متعددعمارتیں منہدم، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا میں یکے بعددیگر آنے والے شدیدزلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا، فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب شمالی جاپان میں بھی 6.9 شدت کا زلزلہ، ٹوکیو میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحل کے قریب اور اس کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔

حکام کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون ہے، جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: آج بارش، گرد آلود ہواؤں اور کھردری سمندروں کی پیشن گوئی

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو