سونا مزید سستا، آج قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

سونا مزید سستا، آج قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ڈالرکی کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4098 ڈالر پرآگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار سے زائد کی بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی  ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 10ہزار100روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار236 روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 9360 روپے گھٹ کر3 لاکھ 68 ہزار985 روپے ہو گئی۔

104ڈالرکی کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4098 ڈالر پرآگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کمی کے ساتھ 6664 روپے ہو گئی۔

Related posts

پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے سخت شرائط عائد کر دیں

نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ رجب بٹ کی زنجیر زنی پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

افغانستان کی سرزمین سے نکلنے والے مشہور آخری امریکی فوجی نے اچانک استعفی دے دیا