ایران کی تیل برآمدات پر پابندیوں میں نرمی، امریکا کا 60 روزہ لائسنس جاری

ایران کی تیل برآمدات پر پابندیوں میں نرمی، امریکا کا 60 روزہ لائسنس جاری

دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے پر اتفاق کرلیا۔

سوئٹزرلینڈ: امریکی سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس دوران دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

فریقین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اہم بحری گزرگاہوں میں تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی حکام کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

امریکی سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ایران کے تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کردیا گیا ہے جب کہ اس معاہدے کے تحت ایرانی تیل کی فروخت پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معاہدے کے تحت طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کو ممکن بنانا اور توانائی کے شعبے میں محدود اقتصادی سرگرمیوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ پیشرفت اعتماد سازی اور کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جارہی ہے جب کہ عالمی برادری بھی ان مذاکرات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Related posts

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ

اسٹیٹ بینک نے سال 2026 کی دوسری زری پالیسی رپورٹ جاری کردی

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں ریکارڈ اضافہ