پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب، چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فتح کو 9 برس مکمل

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب، چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فتح کو 9 برس مکمل

پہلی بار یہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا اور تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا

پاکستان کرکٹ کی یادگار کامیابی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017، کو 9 سال مکمل ہو گئے۔ یہ وہ لمحہ تھا جب گرین شرٹس نے اوول کے میدان میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر پہلی بار یہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا اور تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا۔

یہ فتح نہ صرف ایک ٹورنامنٹ کی جیت تھی بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے اعتماد، وقار اور عالمی سطح پر واپسی کی علامت بھی بنی اس کامیابی نے ملک بھر کے شائقین کو خوشی سے سرشار کر دیا اور کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی ساکھ کو نئی زندگی دی۔

اس یادگار موقع پر سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے کیریئر کا سب سے قیمتی دن تھا۔ ان کے مطابق یہ کامیابی کسی ایک کھلاڑی یا فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم، کوچنگ اسٹاف، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ محنت کا نتیجہ تھی، جس نے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے