اداکاری سے متعلق سجل علی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوبز کیریئر اور اداکاری کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری مجھے ذاتی آزادی اور اظہارِ خیال کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے۔

سجل علی نے حال ہی میں ایک میک اپ ماسٹر کلاس میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرے لیے اداکاری سے بہتر کوئی اور پیشہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ فن مجھے اپنے جذبات کو مختلف انداز میں سمجھنے اور پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری کے ذریعے مجھے ایسے احساسات اور جذبات کو محسوس کرنے کا موقع ملا جن کے اظہار کو اکثر سماجی توقعات محدود کر دیتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنسنے، بولنے اور اظہار کرنے کے مختلف انداز اپنانا اداکاری کا حصہ ہے اور یہ پیشہ مجھے وہ آزادی دیتا ہے جو عام زندگی میں ہر کسی کو مکمل طور پر حاصل نہیں ہو پاتی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔