تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کو وفاق کے برابر کرنے کا فیصلہ

تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کو وفاق کے برابر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا تھا

کراچی: سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کو وفاق کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں جتنا اضافہ کیا گیا ہے سندھ حکومت بھی اسی کے مطابق اضافہ کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد اب سندھ حکومت بھی اسی تناسب سے اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے