ایرانی اسپیکر کا لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ؛ اہم امور پر گفتگو

ایرانی اسپیکر کا لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ؛ اہم امور پر گفتگو

جنوبی لبنان سے قابضین کو انخلا کرنا چاہیے

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا لبنانی ہم منصب نبیہ بری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران لبنانی اسپیکر نبیہ بری نے لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے میں ایران کے کردار پر شکریہ ادا کیا اور ذاتی طور پر ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا بھی اظہارِ تشکر کیا۔

اس موقع پر ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جنوبی لبنان سے قابضین کو انخلا کرنا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عزت و وقار کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا حق ملنا چاہیے۔

Related posts

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ