ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے، سائرن گونج اٹھے

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے، سائرن گونج اٹھے

ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ وسطی اور جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقے بنے

مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جہاں ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ وسطی اور جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقے بنے۔ دفاعی نظام متعدد میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے نتیجے میں مغربی کنارے کے بعض علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم تفصیلات مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں کے بعد تل ابیب سمیت وسطی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ خطرے کے سائرن بجا دیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی فوج نے صورتحال کو کشیدہ قرار دیتے ہوئے مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Related posts

‘یہ ملک گھر بن گیا’: متحدہ عرب امارات کے رہائشی قومی عہد اور عزم کے اقدام پر کیوں دستخط کر رہے ہیں۔

امریکا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار، اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، ایران

دبئی حکومت نے 15 جون کو اسلامی نئے سال کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔