طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی کےباعث جرمنی سےافغان شہریوں کوواپس لانےوالی پرواز منسوخ

طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی کےباعث جرمنی سےافغان شہریوں کوواپس لانےوالی پرواز منسوخ

طالبان رجیم کی اصل دلچسپی جرمنی میں افغان سفارتی مشنز کا کنٹرول لیکر یہاں اپنےنمائندے مقرر کرناہے

طالبان رجیم کی دنیا سے خود کو منوانے کے لیے نئی چال، جرمنی سے اپنے ہی شہریوں کو واپس لینےسے صاف انکار کردیا۔

جرمن نیوز ایجنسی  ڈی پی اے کےمطابق طالبان رجیم کے عدم تعاون کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کوواپس لانے والی طے شدہ پرواز منسوخ کردی گئی ہے جسے بعد میں دوبارہ شیڈول کیاجائےگا تاہم ابھی تک کوئی نئی تاریخ مقررنہیں کی گئی۔

 جرمن نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی اصل دلچسپی جرمنی میں افغان سفارتی مشنز کا کنٹرول لیکر یہاں اپنےنمائندے مقرر کرناہے اگست 2024 میں جرمنی سے قطر کی مدد سے 28  افغان مجرموں کو پہلی بارکابل واپس بھیجا گیا تھا۔

ماہرین کےمطابق طالبان رجیم کارویہ ثابت کرتا ہےکہ وہ اپنے ہی  لوگوں کی واپسی کے بدلے عالمی برادری سے سیاسی اورسفارتی فوائد حاصل کرنا چاہتی ہے، طالبان رجیم ایک طرف دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہےتو دوسری طرف یورپی ممالک کو بلیک میل کرکے اپنےکارندے وہاں بھیجنا چاہتی ہے۔

Related posts

دبئی پولیس موسمی چیلنجز کو تیز رفتار ریسکیو آپریشنز میں تبدیل کرتی ہے۔

ویزا تنازع شدت اختیار کرگیا، ایران کا سخت ردعمل

آر ٹی اے اس ماہ دبئی میں سڑک کے 7 نئے منصوبے مکمل کرے گا۔