ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ
24 قیراط فی تولہ سونا 1,523 روپے مہنگا ہوگیا
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1,523 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1,305 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,197 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 821 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں نرخ 4,468 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہو کر 7,797 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 83 روپے کمی کے بعد 6,684 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔