دشمن میدان جنگ میں شکست کھا چکا، اب ہائبرڈ جنگ پر توجہ دے رہا ہے، ایران

دشمن میدان جنگ میں شکست کھا چکا، اب ہائبرڈ جنگ پر توجہ دے رہا ہے، ایران

دشمن اپنی ناکامی کے بعد نئی حکمت عملی کے تحت سرگرم ہے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن میدان جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے اور اب عوام کو نقصان پہنچانے اور اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مجتبی خامنہ ای نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دشمن اب روایتی جنگ کے بجائے ہائبرڈ جنگ پر توجہ دے رہا ہے اور عوام میں مایوسی اور ناامیدی پھیلانے والی ہر کوشش دراصل دشمن کی مدد کے مترادف ہے۔

سپریم لیڈر کے مطابق طاقتور ممالک ایران کو ترقی اور پیشرفت سے روکنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ دشمن اپنی ناکامی کے بعد نئی حکمت عملی کے تحت سرگرم ہے۔

مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے سی آئی اے کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور ملک کے خلاف تمام بیرونی منصوبے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، دشمن نے ایک ایسا فوجی اڈہ قائم کیا ہے جس کا نام اسرائیل ہے تاہم ایران اپنی پالیسی اور مؤقف پر ثابت قدم ہے۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران کی کامیابیوں کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور ملک اپنی خودمختاری اور مزاحمتی پالیسی پر قائم رہے گا۔

Related posts

ہجری نیا سال: دبئی کے اسکولوں، یونیورسٹیوں میں عام تعطیل کا اعلان

ثناء جاوید نے خواتین کو زندگی کا اہم سبق سکھا دیا

MEAPEN 2026 دبئی میں کھل گیا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین کو اکٹھا کر کے کلینیکل نیوٹریشن اور ملٹی ڈسپلنری ہیلتھ کیئر کے مستقبل کو آگے بڑھا رہا ہے۔