ایران کو اب معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہو گا، صدر ٹرمپ
ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات بند ہونے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فیک نیوز قرار دیا ہے۔
سوشل ٹروتھ پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں کہ چند روز قبل دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ رک گیا تھا۔
ان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان رابطے مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ چار دنوں سمیت آج بھی مذاکرات کا عمل جاری رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب معاملات کو کسی معاہدے کی طرف لے جانے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے اور اسے مزید طول نہیں دیا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مطابق کسی نہ کسی صورت میں اب پیش رفت ضروری ہے۔
