پاکستان کے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری؛ جدت اور صنعتی ترقی کا نیا باب
پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کیلئے پرکشش مارکیٹ بن کر ابھرا
ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ، پالیسی سہولت کاری اور صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔
گزشتہ تین برسوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے متعارف ای وی پالیسی آٹو سیکٹر میں جدت اور ترقی کا اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کیلئے پرکشش مارکیٹ بن کر ابھرا، کاروبار دوست ماحول کے باعث عالمی آٹو برانڈز نے پاکستان میں جدید گاڑیوں اور الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا آغاز کیا۔
بی وائی ڈی، جی اے سی، چنگان، ڈینزا، اوموڈا اور جیکو جیسے عالمی برانڈز پاکستان میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں جبکہ لکی موٹر کارپوریشن اور گوانگژو آٹوموبائل گروپ کی شراکت داری آٹو سیکٹر پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آٹو سیکٹر روایتی مینوفیکچرنگ سے جدید اور ماحول دوست موبیلٹی کی جانب منتقل ہورہا ہے، پاکستان کی آٹو انڈسٹری سالانہ 5 لاکھ یونٹس پیداواری صلاحیت کے ساتھ مقامی اور عالمی طلب پوری کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نئی آٹو پالیسی اور ری فربشمنٹ ایکسپورٹ ماڈل کے ذریعے عالمی آٹو ویلیو چین سے منسلک ہونے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے آٹو انڈسٹری ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے۔
