امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں؛ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں؛ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 1.25 فیصد کم ہوگئی

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ معاہدے کا باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 1.25 فیصد کمی کے بعد 87 ڈالر 75 سینٹس فی بیرل تک آگئی۔

اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت 1.16 فیصد کمی کے بعد 92 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگی۔

ماربن ابو ظہبی کروڈ کی قیمت میں بھی 0.44 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ 93 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل تک آگئی۔

دوسری جانب نیچرل گیس کی قیمت 3.30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Related posts

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انویسٹمنٹ بینکنگ سے لے کر فوڈ ویسٹ سے لڑنے تک: دبئی اسٹارٹ اپ Peekabox کے پیچھے بھائیوں سے ملیں۔

معیشت کے لیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ