امریکی صدرکی اپنے اتحادی عمان کوبھی دھمکی

امریکی صدرکی اپنے اتحادی عمان کوبھی دھمکی

عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا ورنہ اسے بھی تباہ و برباد کردیا جائے گا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی سلطنت عمان کو بھی دھمکی دینا شروع کردی ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا ورنہ اسے بھی تباہ و برباد کردیا جائے گا یہ بات انہوں نے کابینہ میٹنگ کے دوران ایک سوال پر کہی۔

امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کے ساتھ مل کر ہرمز کنٹرول کرنا قبول ہے؟

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کنٹرول نہیں کرے گا، یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے اور ہم اس صورتحال کو دیکھیں گے۔ عمان بھی یہ بات سمجھتا ہے۔

ایران سے معاہدہ تاحال نہ ہونے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے دباؤ کی پرواہ نہیں۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا