خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کیلئے ڈھال نہیں بنیں گے، ایرانی سپریم لیڈر
علاقائی طاقتوں کے توازن میں تبدیلی آرہی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خطے کی غیور قومیں اور ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گی۔
حج کے موقع پر امتِ مسلمہ کے نام ایک پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران بعض اقدامات کو ’مذہبی نعرے اور مزاحمتی حکمتِ عملی‘ سے جوڑا گیا جن کے نتیجے میں مخالف فریق کو نقصان پہنچنے کے دعوے بھی کیے گئے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران نے مختلف ادوار میں بیرونی دباؤ اور جنگی صورتحال کا سامنا کیا اور اسے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی پالیسیوں اور فوجی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مستحکم صورتحال کا باعث قرار دیا گیا اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ خطے کے ممالک اب کسی بیرونی طاقت کے لیے ’ڈھال‘ کا کردار ادا نہیں کریں گے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مستقبل کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی طاقتوں کے توازن میں تبدیلی آرہی ہے اور سابقہ اثر و رسوخ برقرار نہیں رہے گا۔
