ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بنگلادیش بمقابلہ آئرلینڈ واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن اچانک زمین لرز اُٹھی۔
صبح سوا دس بجے جب بنگلادیش کا 56 واں اوور چل رہا تھا کہ 5.5 شدت کا زلزلہ آیا اور میچ فوراً روک دیا گیا۔
اسکرین پر گیند چل رہی تھی کہ اچانک کیمرے ہلنے لگے، کھلاڑیوں نے ہیلمٹ اتارے اور فوراً پچ کے بیچ میں جمع ہو گئے۔
Strong earthquake in Bangladesh, hope everyone is safe. 🇧🇩 pic.twitter.com/VZ4QwbS9qm
— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 21, 2025
امپائرز نے فوراً ہاتھ اٹھا کر کھیل روکا۔ اسٹیڈیم کے اندر موجود دونوں ٹیمیں، کوچنگ اسٹاف اور میچ آفیشلز چند منٹ تک وہیں کھڑے رہے جبکہ پانچ منزلہ میڈیا سینٹر میں بیٹھے صحافی اور فوٹوگرافرز سیڑھیاں پکڑ کر باہر بھاگ نکلے۔

گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی چیختے ہوئے گیٹ کی طرف دوڑے۔ سوشل میڈیا پر یہ خوفناک مناظر چند منٹوں میں وائرل ہو گئے۔
تقریباً تین منٹ بعد جھٹکے رُکے تو کھیل دوبارہ شروع ہوا، لیکن میڈیا باکس اور کچھ اسٹینڈز خالی ہی رہے، لوگ کافی دیر تک واپس آنے سے ڈرتے رہے۔
