حج 2026، سعودی حکام نے مسجد الحرام کے اطراف فضائی حصار قائم کر دیا، ویڈیو جاری

حج 2026، سعودی حکام نے مسجد الحرام کے اطراف فضائی حصار قائم کر دیا، ویڈیو جاری

یہ اقدامات حج کے دوران سکیورٹی، امن اور اطمینان برقرار رکھنے کی ایک بڑی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں

سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران عازمینِ حج کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید اور جامع دفاعی نظام فعال کر دیا ہے جس کی باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق مقدس مقامات کے اطراف فضائی نگرانی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور مسجد الحرام کے گرد ایک مضبوط فضائی حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے۔

حج کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات سمیت تمام اہم مقامات پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ لاکھوں عازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

سعودی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ نصب کیے گئے دفاعی نظام کا مقصد کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دینا ہے جبکہ فضائی دفاعی فورسز مکمل الرٹ پر ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات حج کے دوران سکیورٹی، امن اور اطمینان برقرار رکھنے کی ایک بڑی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کے تحت مقدس مقامات کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

سعودی دفاعی اداروں کا کہنا ہے کہ ان کے جدید نظام ہر قسم کی فضائی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور حجاج کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

Related posts

دبئی میڈیا یوتھ کونسل نے انور گرگاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے تعاون سے میڈیا اور ڈپلومیسی کی صلاحیت سازی کے پروگرام کا اختتام کیا

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام