امریکا کے مطالبات امن مذاکرات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

امریکا کے مطالبات امن مذاکرات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تمام تحفظات کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں سنجیدگی کے ساتھ شریک ہے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات خطے میں جاری امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا ماضی میں وعدہ خلافیوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی اقدامات کے ذریعے سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام تحفظات کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں سنجیدگی کے ساتھ شریک ہے اور سفارتی کوششوں کو اہمیت دے رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ چکے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان کی ثالثی کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے ایران سے ممکنہ معاہدے پر امید ظاہر کی ہے۔

Related posts

کے سولر اور چینی کمپنی کے درمیان پاکستان میں ونڈ اور بیٹری انرجی منصوبوں کے فروغ پر معاہدہ

الزہرا ہسپتال دبئی نے بین الاقوامی سطح پر شائع ہونے والی جراحی کی جدت کو اجاگر کیا ہے جو زچگی کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فیفا ورلڈکپ؛ مصر نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی، فتح فلسطینی عوام کے نام