پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹیم کے لیے رہائش اور دیگر لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف میچز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹیم کا انتخاب مکمل میرٹ اور شفاف ٹرائلز کی بنیاد پر کیا گیا۔

اسکواڈ کی تشکیل اولمپئن اصلاح الدین اور حسن سردار کی نگرانی میں مکمل ہوئی جسے حتمی شکل دی گئی۔

اعلان کے مطابق کھلاڑیوں کو روزانہ 110 امریکی ڈالر الاؤنس پیشگی ادا کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر مالی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ٹیم میں گول کیپرز وقار اور علی رضا شامل ہیں جبکہ دفاعی لائن میں ابوبکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ اور سفیان خان کو جگہ دی گئی ہے۔

مڈفیلڈ میں ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات شامل ہیں۔ اسی طرح اسٹرائیکنگ یونٹ میں غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمان اور افراز خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد بھی 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

فیڈریشن کے مطابق انگلینڈ اور بیلجیم میں ٹیم کے لیے رہائش اور دیگر لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانوں کو کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق پرو لیگ کے میچز قومی کھلاڑیوں کے لیے عالمی سطح پر قیمتی تجربہ ثابت ہوں گے جو مستقبل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔

Related posts

آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا تاج اپنے نام کرلیا

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، واشنگٹن ٹائمز

نریندر مودی کی ناکامیوں پر مزاحیہ گانا جاری، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل