پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

محمد عامر 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائدنگی کرچکے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی ہے جب کہ انہیں برطانوی پاسپورٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر طویل عرصے سے اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ساتھ برطانیہ میں مقیم تھے، جہاں تمام قانونی تقاضے اور مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد انہیں شہریت دی گئی۔

برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد محمد عامر اب تکنیکی طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے اہل بھی ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کے کیریئر سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ  محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائدنگی کی جب کہ گزشتہ سال انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔