امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت؛ ثالثی کوششیں تیز

امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت؛ ثالثی کوششیں تیز

یورینیم افزودگی کا معاملہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے، امریکی اخبار

امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ ثالثی کردار ادا کرنے والے فریق ایران کو اپنا مؤقف نرم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یورینیم افزودگی کا معاملہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

ادھر ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق آپریشن معطل ہونے سے قبل کسی ممکنہ حملے کی باضابطہ منظوری نہیں دی گئی تھی جب کہ فوجی آپشنز پر مشاورت کا عمل جاری تھا اور حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا تھا۔

Related posts

بھارت سے شکست؛ پاکستان کا ہاکی ورلڈکپ میں سفر ختم

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پانچ برسوں میں ایندھن کی مد میں کتنے اخراجات کیے؟